چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے، بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہوگی۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے۔