پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ اپنے لیڈر کے سامنے حقیقت رکھیں گے ، فیور نہیں صرف انصاف چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے انصاف ملے گا۔
راجہ ریاض نے کہاکہ جہانگیرترین کی تفتیش کیلئے اسلام آباد سے جو فون جاتے ہیں وہ بند ہوں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم عمران خان آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کر رہے ہیں ، تاہم ملاقات میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہوں گے۔
جہانگیر ترین اس ملاقات میں شامل نہیں ہوں گے، تاہم ملاقات سے پہلے ان کی رہائش گاہ پر مشاورت ہو گی۔