• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین وزیرِ اعظم سے ملاقات میں نہیں ہونگے

وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی درخواست قبول کر لی ہے تاہم جہانگیر ترین وزیرِ اعظم سے ملاقات میں نہیں ہوں گے۔

جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان کا پارلیمانی گروپ آج وزیرِاعظم عمران خان سے ملے گا۔

جہانگیر ترین اس ملاقات میں شامل نہیں ہوں گے، تاہم ملاقات سے پہلے ان کی رہائش گاہ پر مشاورت ہو گی۔

11 ارکانِ قومی اور 22 ارکانِ پنجاب اسمبلی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

گروپ وزیرِاعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ترین کیس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کرے گا۔

جہانگیر ترین نے 22 اپریل کو اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ ان کے گروپ کی وزیرِاعظم عمران خان سے جلد ملاقات ہو جائے گی۔

انہوں نے وزیرِاعظم عمران خان کے بجائے کسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے وقت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات اب سوا 3 بجے ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کو وقت میں اس معمولی تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے وزیرِ اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات 4 بجے ہونا تھی۔

تازہ ترین