• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیے


وفاق وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔


شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملک میں 15جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی 15 جون سے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔

تازہ ترین