امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کا نظام نفاذ کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورت تشویشناک ہے، 50 فیصد آبادی انتہائی مخدوش حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی، زراعت اور صنعت کی بہتری کے لیے پالیسیاں تشکیل نہیں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور، تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔