• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کے کیس میں آرٹیکل فور نہیں لگتا، کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جاوید لطیف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، ان کے کیس میں آرٹیکل فور نہیں لگتا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ یہ دنیا کا پہلا واقعہ ہے وزیر قانون استعفا دےکر وکالت کرتا ہے اور پھر دوبارہ وزارت پر آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان میں ہونا چاہیے تھا، سابق وزیراعظم کو اپیلیں فیس کرنی چاہئے تھیں۔


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر نے مزید کہا کہ نواز شریف کیساتھ غلط ہوا، ناانصافی ہوئی، لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ ملک چھوڑ جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی غیرموجودگی میں کیس سناجانا غلط ہوگا۔

تازہ ترین