• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ،آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کی آمد پر عمران خان کو بلائینگے، احسان مانی

کراچی (عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس ملکی امورکی مصروفیات زیادہ ہیں اس لئے کرکٹ پرکم کم بات ہوتی ہے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی تو عمران خان کو گرائونڈ میں مدعو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹ کپتان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں وہ کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے گرائونڈ نہیں آسکے ہیں۔ اس بارے میں جب نمائندہ جنگ نے احسان مانی سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ میں بھی وزیر اعظم سے اسی وقت بات کرتا ہوں جب کسی سرکاری ادارے میں پی سی بی کا کام رکا ہوا ہوتا ہے۔ ان کےکرکٹ وژن سے آگاہ ہیں ، انہی کی گائیڈ لائن کے مطابق کرکٹ کے معاملات چلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے پاس اس وقت کرکٹ سے بڑے ایشوز ہیں اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ جون میں پی ایس ایل میچوں کے موقع پر عمران خان کو نیشنل اسٹیدیم میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔عمران خان پی سی بی کے سرپرست اعلٰی بھی ہے جب بھی میری ان سے ملاقات ہوتی ہے میں ان سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں لیکن ویسے پی سی بی آزادانہ کام کررہا ہے۔

تازہ ترین