• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کی بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ مزید ویڈیوز

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گووندا کے ساتھ ویڈیوز کے بعد دیگر بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ بھی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں۔


حریم شاہ نے خود بھارتی کوریوگرافر پربھو دیوا ، بھارتی کامیڈین اداکار و میزبان منیش پاؤل اور دیگر کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں۔




انہوں نے بھارتی اداکار، اینکر، پروڈیوسر، ڈائریکٹر گلوکار شیکھر سُمن کے ہمراہ بھی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی۔


پوسٹس شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کچھ بتانے سے گریز کیا اور مداحوں کے ردعمل کیلئے کمنٹ سیکشن بھی بند کر رکھا ہے۔

حریم شاہ کی ویڈیوز میں ان کی قریبی دوست صندل خٹک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل حریم شاہ نے بھارت کے لیجنڈری اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

حریم شاہ کی جانب سے گووندا کے ہمراہ شیئر کی گئیں دو ویڈیوز میں ایسا کچھ نہیں بتایا گیا تھا کہ آیا وہ ان کے ہمراہ کسی پراجیکٹ میں مصروف ہیں یا بس انہوں نے بطور مداح گووندا سے ملاقات کی۔

تازہ ترین