• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

 وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسدعمر، مرادسعید و دیگر بھی کوئٹہ پہنچے۔

 ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری اور عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔


عمران خان کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبوں میں زیارت موڑ، کچھ، ہرنائی، سنجاوی روڈ اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس شامل ہیں۔

وزیراعظم کوئٹہ میں دو رویہ ویسٹرن بائی پاس کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تازہ ترین