• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، ذرائع مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی غلطی تسلیم کرے، تب ہی پی ڈی ایم میں واپس آسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے معاملے سے متلعق پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا موقف دے دیا۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی واپسی تب ہی باوقار ہوگی جب وہ ’باپ‘ سے ووٹ لینے پر وضاحت دے گی۔

مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے اصولی مؤقف پہ قائم ہے۔

تازہ ترین