• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین لینے کے لیے پی آئی اے کی پرواز بیجنگ پہنچ گئی، دوسری اسلام آباد سے روانہ

پاکستان کے لیے چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ لانے پی آئی اے کی 3 پروازیں جععرات کی صبح سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلی پرواز پی کے 6852 بیجنگ پہنچ گئی ہے۔ 

خصوصی پرواز کے لیے قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 اسلام آباد سے چین بھیجا ہے۔ پی آئی اے کی ایک اور پرواز پی کے 6853 رات گیارہ بجے اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہوئی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دونوں بوئنگ 777 طیارے آج رات ہی واپس روانہ ہوں گے، اور کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی مزید ایک اور پرواز اس مقصد کیلئے آئندہ 24 گھنٹے میں بیجنگ پہنچے گی۔ پی آئی اے کے طیارے حکومت پاکستان اور وزارت صحت کے ایما پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


پی آئی اے ترجمان کے مطابق پہلا جہاز کل صبح ساڑھے آٹھ بجے ، دوسرا دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور تیسرا کل رات 12 بجے پہنچے گا۔

پی ائی اے کے قوی ہیکل طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کیلئے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔

تازہ ترین