کراچی(جنگ نیوز) اپنے بچے کوگلے لگانے کی خوشی سے لے کراپنے ہم سفرسے پہنچے والے اطمینان تک زندگی کی یہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہمیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں ۔ ایسے موقع پر کوئی بھی شخص یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا ہے کہ ’’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘‘اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم) نے اپنے ممتاز برانڈ سوپر کے بینر تلے ’’دعائے شکر‘ ‘کے عنوان سے دلوں کو چھوُ جانے والی ایک مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس اقدام کا واحد مقصد ﷲ تعالی کی بے شمار نعمتوں کا تہہ دل سے شکر ادا کرنا ہے۔اس مہم کے ذریعے ، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز اپنے صارفین کو ابتدائی طور پرمین اسٹریم میڈیا کے ذریعے راغب کررہا ہے اور ایسے رشتے اور لمحات جو واقعی اہمیت رکھتے ہیں ،اْن میں شکر کا احساس بیدار کرنے کی کوشش کررہا ہے -یعنی ایک ایسا جذبہ جو رمضان کے اس مقدس مہینے اور اس عالمی وبا کے دوران خصوصی اہمیت کاحامل ہے۔روزانہ افطار کے بعد جب لوگ چائے کاکپ لے کر بیٹھتے ہیں تو پیک فرینز سوپر چائے کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔