• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن غیرذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں ‘فواد چوہدری

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مولانا فضل الرحمان کے بیان ”ہم 24 گھنٹے بھی جنگ لڑنے کے قابل نہیں‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ عمر مولانا صاحب نوجوان بلاول بھٹو کی طرف سے ”عزت افزائی“ کا صدمہ برداشت نہیں کر سکے اس لئے اب ان معاملات پر بات کر رہے ہیں جن کا انہیں پتہ ہی نہیں‘ اپنی سیاست کے لئے قومی اداروں پر حملے کرنا قابل مذمت ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اجتناب کریں، مولانا کو پاکستان کی صلاحیتوں پر اس وقت بھی شک تھا جب وہ کہتے تھے کہ طالبان پہاڑوں پر آ پہنچے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کا یہ بے بنیاد شک ہماری بہادر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کو کاری ضرب لگا کر دور کیا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مولانا کا یہ بیان دہشت گردی کے خلاف اور مادر وطن کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداءکی توہین کے مترادف ہے۔

تازہ ترین