ملتان(سٹافرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار احمد نعیم نے ایک نوجوان کو گھر سے اٹھانے اور گزشتہ دو سالوں سے اس کے بارے میں والدین کو بے خبر رکھنے سے متعلق درخواست پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، قبل ازیں ڈی پی او ڈیرہ غازی نے مزید مہلت طلب کی تو فا ضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تاہم ان کو مزید دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے محبوس کو زندہ یا مردہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں پٹیشنر حق نواز نے درخواست دائر کی کہ 18 سالہ بیٹے محمد ابرار کو دو سال قبل پولیس بستی مکول کلاں (تونسہ شریف) سے اٹھاکر لے گئی۔ اس پر عدالت نے ڈی پی او ڈی جی خان کو طلب کیا تھا اور گزشتہ سماعت پر بھی سرزنش کرتے ہوئے لڑکے کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔