• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جتنا بھی مصروف ہوجائیں بابا کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے: حورین صابری

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

حورین صابری نے اپنے والد کی برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں۔


امجد صابری کی بیٹی نے ان نایاب تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔‘

حورین صابری نے لکھا کہ ’ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔‘

اس جذباتی پوسٹ پر امجد صابری کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو شام تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

تازہ ترین