لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی حورین صابری نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنا اکاؤنٹ پرائیوٹ کردیا ہے جس کے بعد اب اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز صرف وہی صارفین دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے حورین صابری کو فالو کیا ہوا ہے۔
اس سے قبل حورین صابری کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ پبلک تھا اور اُن کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی بےحد وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد وہ خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔
ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حورین نے پہلے تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں اور اب اُنہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی پرائیوٹ کردیا ہے۔
حورین صابری کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے صرف 50 لوگوں کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے جبکہ ٹک ٹاک پر اُنہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو دوپہر تقریباََ 4 بجے کے قریب قوال امجد صابری پرنامعلوم افرا د نے فائر نگ کی۔امجد صابری کے سر پر گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔
محبتیں بانٹنے والے خوبصورت انسان اور بہترین گائیک امجد صابری کو کراچی میں دہشت گردوں نے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا، امجد صابری کے 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔