سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر آئی بی اے کی طالبات کی جانب سے یونیورسٹی انظامیہ پر الزامات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی وجہ آئی بی اے یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ نے وضاحت کی ہے کہ یونیورسٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقاصد کے ساتھ ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اس کا الزام سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبہ سے منسوب کیا جارہا ہے جو غلط ہے۔ ہمیں اپنی طلبہ برادری پر فخر ہے اور یونیورسٹی کا مقصد اخلاقی اقدار پر ایک مضبوط توجہ کے ساتھ انہیں ایک پیشہ ور ماحول مہیا کرنا ہے۔ اس طرح کے غیر اخلاقی عمل ہمارے طلبہ نہیں کرسکتے ۔ اس عظیم ادارے کے لئے ہمارے طلبہ کی محنت بہت زیادہ ہے اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔