سکھر (بیورورپورٹ )پیپلزپارٹی کے مرکزی اسیر رہنما سید خورشیدشاہ کے بھتیجے اور مرحوم قانون دان علی نواز شاہ کے بیٹے سید عدیل شاہ دوران علاج کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، مرحوم کے چچا اور چیئرمین تعلیمی بورڈ سکھر سید مجتبیٰ شاہ کے مطابق41 سالہ سید عدیل شاہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا تھا اور وہ سینے کی تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، عدیل شاہ کی میت رات کے وقت سکھر منتقل کی جائے گی اور مرحوم کی نماز جنازہ منزل گاہ گراونڈ میں میں ادا کی جائے گی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ، سمیت خاندان کے دیگر افراد سیاسی سماجی مذہبی و پارٹی رہنما اور سکھر سمیت دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاجائے گا۔دریں اثناء پیپلزپارٹی کے مرکزی اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے عدیل شاہ کے انتقال پر سید خورشید شاہ کو محکمہ داخلہ کی جانب سے 48 گھنٹے کے لیے پے رول پر رہا کیا گیا ہے۔