• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کالعدم سیاسی جماعت نے اسی نام اور نشان سے انتخابی عمل میں حصہ لے کر نیا ریکارڈ قائم کردیا، جمعرات کو این اے249کے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان نے کالعدم ہونے کے باوجود انتخاب میں حصہ لیا اس کے امیدوار نذیر احمد کا نام بیلیٹ پیپرز پر بھی موجود تھا جبکہ انتخابی نشان بھی کرین الاٹ کیا گیا تھا، ان کے کار کنوں انتخابی کیمپ بھی لگائے جس پر ووٹرز کی بڑی تعداد نظر آئی،ماضی میں کالعدم ہونے والی سیاسی جماعتوں نے نئے نام اور نئے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا ہے،مگر جمعرات کو ملکی سیاست میں تحریک لبیک پاکستان نے نئی مثال قائم کردی۔

تازہ ترین