• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی، شہباز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کورونا وبا کے پھیلاو میں خطرناک اضافہ کے پیش نظر عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے جنگی بنیادوں پر ملک بھر میں ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ،پارٹی ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کورونا کے پھیلاؤ اور اس سے اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ہر محاذ پر ناکام حکومت کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں سنگین بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے ۔ اپنی جان چھڑانے کے لئے کسی دوسرے کے گلے ڈالنے والا رویہ ملک وقوم کو بحران سے نہیں نکال سکتا، انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ہے ۔

تازہ ترین