• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا

اپنی منفرد ہنسی کی وجہ سے دُنیا بھر کی لاتعداد مزاحیہ میمز کا حصہ بننے والے ہسپانوی کامیڈین اسٹار 65 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی کامیڈین اسٹار جوآن جویا بورجا، جنہیں عام طور پر ال ریسٹاس کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ گزشتہ سال سے بیمار تھے۔

ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی گئی جس کے بعد وہ گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کرگئے۔

کامیڈین اسٹار کی موت کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید افسردہ ہوگئے ہیں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُن کی موت پر بےحد دُکھ کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ہسپانوی کامیڈین اسٹار کیسے مشہور ہوئے؟

سال 2007 میں ہسپانوری کامیڈین اسٹار کو ایک شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں اُنہوں نے اپنے منفرد انداز میں قہقہے لگائے اور پھر وہ ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی۔

یوٹیوب پر اپلوڈ کرنے کے بعد کامیڈین اسٹار کی ویڈیو پر ملین میں ویوز آئے اور تقریباََ آٹھ سال کے عرصے میں اُنہیں اُن کے قہقہوں کی وجہ سے شہرت ملی۔

اس کے بعد ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی قہقہے لگانے کی یہ کلپ پاکستان سمیت دُنیا بھر کی کئی مزاحیہ میمز کا حصہ بنتی رہی۔

تازہ ترین