• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے میں ناکامی، مودی سرکار پر کڑی تنقید


بھارت میں کورونا وائرس کے وار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، تاہم کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر مودی سرکار پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔ 

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا بحران کا ذمے دار قرار دے دیا۔

اخبار نے لکھا کہ مودی سرکار نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود سیاسی اجتماعات کی اجازت دے کر عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھادیا۔

معروف صحافی برکھادت نے والد کی کورونا سے موت کے بعد حکومت پر کڑی تنقید کی۔ 

انھوں نے صورت حال کو حکومت کی غفلت، سنگ دلی اور نااہلی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا کہ یہ نظام کی ناکامی نہیں بلکہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ ملک میں کوئی نظام تھا ہی نہیں۔

تازہ ترین