• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ آئرلینڈ میں کورونا وائرس سےمزید 4 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد یہ تعداد 4903 ہوگئی۔ ڈبلن سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 870 ہوگی۔

ادھر معلوم ہوا ہے کہ آئرلینڈ کے اسپتالوں میں کورونا کے 139 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 44 آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق آئرلینڈ میں کورونا ویکسین کی 14 لاکھ 87 ہزار 43 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 


محکمہ صحت کے مطابق آئرلینڈ میں 10 لاکھ 67 ہزار 378 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ جبکہ  4 لاکھ 19 ہزار 665 افراد کو کورونا کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین