اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپکی ٹریننگ فارن فنڈنگ سے اربوں روپے کمانے اور23 خفیہ اکاونٹس چھپانے کی ہے۔ عمران صاحب کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا ، چوری کرنا اور کرپشن ہے ،عمران صاحب آپ کی ٹریننگ صرف ووٹ چوری، کشمیر کا سودا کرنا ، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی مافیاز اورکارٹیلز کی سہولت کاری ہے۔