• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، مزید 76 دکانیں، 14 ریسٹورنٹ سربمہر

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں میں کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں میں ایف آئی آرز اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔ راولپنڈی میں درجنوں دکانیں اور ریسٹورنٹس سیل کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ نے پو لیس، پاک آر می، سول ڈ یفنس اور ر ینجرز کے ساتھ مل کر آپر یشن کیا۔ انٹر و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ میں 33چھاپے مارے گئے اور8500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔54 پبلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے 4400 روپے کا جرمانہ اور7 ریلوے سٹیشنز و بس سٹینڈز کا معا ئنہ کر تے ہوئے 4000 روپے کا جرمانہ عا ئد کیا گیا۔ شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے184کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 66کو خلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل جبکہ85000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 14میرج ہا لز اور 83ریسٹو ر نٹس چیک کئے گئے اورکورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مر تکب13 ریسٹور نٹس کو57500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ2 میرج ہال کو سیل اور 20000 روپے کا جر مانہ عا ئدکیا گیا۔ مجموعی طور پر18افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی جمعہ کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب11افراد کو گرفتار کر لیا ،10دکانیں اور ایک ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر ایک لاکھ55ہزار 300روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔
تازہ ترین