• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کی تعیناتی میں راولپنڈی ڈویژن کو نظرانداز کرنے پر ہائیکورٹ بار کی تشویش

راولپنڈی(اپنے رپوٹررسے)ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے ججز تعیناتی میں راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن کے وکلا کا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا ۔ اس بات کا فیصلہ ہائی کورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر بار سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری شاہد شہزاد بھٹی، سینئر نائب صدر شاہدہ تنویر چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری روحما قریشی اور ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ججز تعیناتی کے وقت تمام بینچوں کو مناسب نمائندگی دی جاتی رہی ہے۔ اجلاس میں نئی ممبرشپ اور ممبران کی ماہوار فیس میں اضافے سمیت متعددفیصلے کئے گئے۔
تازہ ترین