• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینٹی لیٹر ٹھیک کرائیں، کورونا ادویات مفت دی جائیں، پی ایم اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایم اے ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری سے ملاقات کی اس موقع پر انہیں کہا گیا کہ ہاوس جاب میں ایکسٹینشن طلبا کی صوابدید پر ہونا چاہئے جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روز کے اندر جو امیدوار ہاوس جاب میں توسیع چاہیں گے انہی کی ہاوس جاب میں توسیع کی جائیگی جبکہ اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے کورونا مریضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو سنبھالنے کے لئے نشتر ہسپتال میں خراب پڑے پچاس کے قریب وینٹی لیٹرز کو ٹھیک کروانے اور کورونا مریضوں کے لئے سہولیات میں اضافے سمیت ادویات و انجکشن کی مفت فراہمی جبکہ آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے جلد تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،ادھر وفد میں ڈاکٹر رانا خاور،ڈاکٹر طارق وقار،ڈاکٹر شیخ عبد الخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین