• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر نے کورونا ویکسین لگواتے وقت ویڈیو کیوں بنائی؟

پاکستان کے کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

نیلم منیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔


اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے اور اُن کی والدہ نے کورونا ویکسینیشن کی پہلی خوراک لے لی ہے۔‘

اُنہوں نے ویکسین لگواتے ہوئے ویڈیو بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یہ ویڈیو صرف اس لیے بنائی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ہمت اور حوصلہ مل سکے۔‘

نیلم منیر نے لکھا کہ ’کورونا وائرس سے خود کو بچائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔‘

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم! اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو لازمی کورونا ویکسین لگوائیں۔‘

خیال رہے کہ نیلم منیر سے قبل بھی پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل،ندا یاسر، یاسر نواز اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین