• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری بھی ’خدا اور محبت‘ کے سحر میں مبتلا

سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے سحر میں مبتلا ہیں۔

نور بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ خدا اور محبت کے اس سیزن کو دیکھنا ایک بہترین تجربہ ہے، کمال ڈائریکشن اور شاندار اسکرپٹ ہے۔

نور بخاری نے ڈراموں کے مرکزی کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اقراء عزیز اور فیروز خان نے بہترین اداکاری کی۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اگلی قسط کا بےصبری سے انتظار ہے۔


واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے ۔

تازہ ترین