پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا شگوفہ چھوڑ کر عمران صاحب الیکشن چوری کا نیا منصوبہ بنا رہے ہیں، آپ جیسے ووٹ چور کے مسلط ہوتے ہوئے الیکشن اصلاحات نہیں ہوسکتیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کاعملہ چوری کرنے والے الیکشن اصلاحات پر لیکچر نہ دیں، جہاں ایک حکم پر آر ٹی ایس بیٹھ جاتا ہے، وہاں الیکٹرانک مشین بے چاری کیا کرے گی؟۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر ووٹ چوری سے قوم پر مسلط ہونیوالے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نام کس منہ سے لے رہے ہیں؟، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ پوری دنیا میں نا کام ہوچکا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے جو اسٹڈی کروائی تھی، اس میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ کو نا قابل عمل قرار دیا گیا۔