• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت چل رہی ہے، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت چل رہی ہے، نااہل اور نالائق حکومت نے آئی ایم ایف سے جو ڈیل کی ہیں نہ وہ کاروباری طبقے کے مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں۔

سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو  نے کہا کہ  وہ مطالبہ کرتے ہیں ای او بی آئی بھی صوبوں کو دیا جائے تاکہ وہ مزدوروں کو ان کا حق دے سکیں۔

 چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی  مزدوروں کیلئے خدمات کی روایت جاری ہے، 2021 کے یوم مزدور پر سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا کیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ فوائد جو پہلے صرف صنعتی مزدوروں کو ملا کرتے تھے، اب نجی و زرعی شعبے اور سیلف ایمپلائیڈ سمیت تمام مزدوروں کو مہیا کئے جائیں گے۔

تازہ ترین