وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس سال کراچی کو 621 میگاواٹ زیادہ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا تین سال میں دو ہزار میگاواٹ کا اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگو لیڑڑی اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیشرفت ہوئی۔
پمز انتظامیہ اسلام آباد نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کر دیا۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتے، نئے کیسز سے انکار کی یہی وجہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی بالکل آزاد ہے، کمیٹی فوٹیج دیکھ رہی ہے کہ کیا اتنا رسپانس ٹائم تھا کہ آکسیجن پر انحصار کرنے والوں کو آکسیجن ہٹا کر جانیں بچائی جاتیں، یہ تیکنیکی سوالات ہیں جن پر کسی قسم کی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں وفد نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اسپتالوں میں مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی یقینی بنائے جائے۔ وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز، اسٹورز اور کچن میں فائر ایکسٹنگوشرز نصب کیے جائیں: کے ایم سی کی ہدایت
اسلام آباد کی پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ پمز کے انتظامی مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے۔
چوہدری خلیق الزمان روڈ گزری، گارڈن ایریا، کورنگی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شاہراہ پاکستان، ناظم آباد، لسبیلہ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے پاور آف اٹارنی پر دستخط کیلئے 20 اگست کو اڈیالا جیل گیا تھا: وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 288 بھارتی شہری ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ چین کے علاقے تبت میں بھی 200 بھارتی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کار دھماکے میں روسی سروس مین ہلاک جبکہ انکی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا، آگ کی وجوہات سے متعلق انتظامیہ کے بیان اور سی سی ٹی وی ویڈیو کا موازنہ کیا، پمز ہیلتھ مینجمنٹ کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
جسٹس جواد حسن نے حکم نامہ میں تحریر کیا کہ اگر 60 ارب کا دعویٰ دائر کرنے والا زندہ ہے تو پیش کریں، مر گیا ہے تو قبر کا نمبر بتائیں۔
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلا دیش کا خودمختار داخلی معاملہ ہے۔
نجی اسکولوں میں فائر ایکسٹنگوشرز کی تنصیب لازمی ہوگی، فائر سیفٹی پروٹوکول پر فوری عملدرآمد کیا جائے، اسکولوں میں ایمرجنسی راستے، سیڑھیاں ہر وقت کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکیں اور گھر بن رہے ہیں، بجلی پیدا ہو رہی ہے، سندھ آگے بڑھ رہا ہے۔