• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد 2 دن کے لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز کم ہونے کیلئے پُرامید

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد 2 دن کے لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں فرق پڑنے کے لیے پُرامید ہیں۔

جیوپاکستان میں گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور میں لاک ڈاؤن سے بالکل فرق پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کیسز میں سحر و افطار میں مکمل بندش سے بھی کافی فرق پڑا ہے، لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 23 سے 18 پر آگئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ میں پُرامید ہوں کہ 2 دن کی مکمل بندش سے فرق پڑے گا، ان شاء اللّٰہ ہم اس وائرس کی نئی قسم سے نمٹیں گے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ 2 مریضوں میں ساؤتھ افریقن اور برازیلین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے، اس نئی قسم کے وائرس کا انفیکٹیویٹی ریٹ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک صورتحال واضح نہیں ہوتی کسی قسم کا تبصرہ کرنا مشکل ہے، ایوی ایشن نے قانون کے مطابق اگلے 15 دن میں فلائٹس 75 فیصد کم کردی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فلائٹس کم کرنے کا مقصد پاکستان آنے والوں کی باقاعدہ اسکریننگ ہے۔

تازہ ترین