حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج دورانِ ڈرائیونگ ہر بند سنگل پر رُکے۔
ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے، وزیراعظم عمران خان آج دورانِ ڈرائیونگ ہر بند سگنل پر رکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی اور سگنل کھلنے کا انتظار کیا، اُن کے ساتھ کوئی پروٹوکول بھی نہیں تھا۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی طرح باقیوں کو بھی اسی طرح وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرنا ہے۔