• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹی وی آرٹسٹ حرا مانی سے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں حرا نے فون چھیننے والوں کو معاف کردیا۔

ٹی وی آرٹسٹ حرا مانی سے گذری میں انکی رہائش گاہ کے قریب مسلح ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے، حرا مانی کے ساتھ واردات گزشتہ روز اُس وقت ہوئی جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ تھیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے فون چھیننے والوں کو معاف کردیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق اداکارہ کی جانب سے ون فائیو پر اطلاع دی گئی اور نہ ہی تھانے کو مطلع کیا تاہم ملزمان کے خلاف ہر ممکن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک اور واردات میں ڈیفنس خیابان شجاعت پر شہری کی حاضر دماغی نے اسے اور اہل خانہ کو لٹنے سے بچا لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنسان سڑک پر شہری نے اپنی گاڑی کچھ دیر کے لیے روکی، اس دوران پیچھا کرتے ہوئے آنے والا موٹر سوار ایک ڈاکو قریب آکر کھڑا ہو گیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار اردگرد کا جائزہ لیتا ہوا گزرا۔

اس دوران خاتون نے باہر نکلنے کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولا  تو دونوں ڈاکو لوٹنے کے لئے آگئے تاہم ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نےحاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی دوڑادی اور ڈاکووں کو منہ کی کھانی پڑی ۔

تازہ ترین