• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 937 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 11 مریض انتقال کرگئے۔

وزارتِ صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 348 ہوگئی جبکہ 6 ہزار 979 افراد انتقال کرگئے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1120 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔


سعودی حکام کے مطابق کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 2 ہزار 664 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق ایکٹیو کورونا کیسز 9 ہزار 705 ہیں،1351 کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین