• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر محسوس کر رہا ہوں، جلد اسپتال سے گھر منتقل ہوجاؤں گا، رندھیر کپور

سینئر بھارتی اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کہا ہے کہ اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور جلد گھر بھی منتقل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ رندھیر کپور جو گزشتہ دنوں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیے گئے تھے اور کئی روز آئی سی یو میں رہے تھے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ جلد ہی انھیں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور جلد ہی گھر منتقل ہوجاؤنگا۔ 


انھوں نے کہا کہ اسپتال میں علاج کے دوران انھیں آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی، مجھے سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی، صرف بخار رہا۔

ادھر ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ رندھیر کپور کو آئی سی یو میں صرف آبزرویشن کے لیے رکھا گیا تھا، اب وہ بہتر ہیں اور چند دن مزید اسپتال میں رہیں گے۔

تازہ ترین