• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف کے معاملےپر اپوزیشن نے بارگین کرنے کی کوشش کی، فوادچودھری


وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنانینشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے معاملے پر اپوزیشن نے بارگین کرنے کی کوشش کی، فیٹف معاملے پر حکومت پر اگر پابندیاں لگ جاتیں تو معاشی بحران پیدا ہوسکتا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ غلط رویہ اپوزیشن کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اگر الیکشن اصلاحات پر بات چیت کرنے کو تیار نہیں تو ان کا رویہ سب کے سامنے ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ پر نہیں ہے تو ہیک ہونے کے امکانات نہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے اسٹرکچر ٹھیک کرنے ہوں گے، زبردستی کوئی کسی جماعت میں نہیں آتا، کوئی دباؤ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین جس ملک میں انٹرنیٹ سے کنکٹ تھی وہاں مسائل آئے، الیکشن کمیشن کا کمیٹی میں زبردست کام ہے، الیکشن کمیشن نے سخت شرائط لگائیں تھیں، جو انجینئرز نے پوری کیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا اپنا مطالبہ تھا کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہونے چاہییں، عمران خان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کا کہا تو انہوں نے مخالفت کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مرحلہ وار چیک کیا جاسکتا ہے، الیکشن اصلاحات پر قانون سازی تو ہوگی، صدارتی آرڈیننس کی حتمی منظوری نہیں ہوئی۔

تازہ ترین