• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، آج سے مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی

آج سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔

وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ تینوں نمازیں نصف گھنٹے میں ادا کرنا ہوں گی۔

ادھر سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 17 مئی رات ایک بجے سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

تازہ ترین