میانوالی (نمائندہ جنگ) سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنی 3کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا ۔ تھانہ داؤدخیل پولیس کے مطابق ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے پردو سالہ عائشہ ، تین سالہ علیشہ اور چار سالہ عارفہ پر فائرنگ کر دی ، عائشہ اور علیشہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار سالہ عارفہ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق باپ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔