• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجالس و جلوس پر پابندیاں لگانا قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنر ل علامہ باقر عباس زیدی کاکہنا ہے کہ پورے ملک میں حضرت علی ؑ کی شہادت کے حوالے سے مجالس و جلوس عزاء ایس او پی کے تحت جاری ہیں،کوئی بھی مذہب و مسلک کسی کو اپنی عبادت پر پابندی کی اجازت نہیں دے سکتا،21 رمضان المبارک سے قبل این سی او سی کے اجلاس ہونا اور مجالس و جلوس پر پابندیاں لگا نے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے ملت جعفریہ کے خلاف منظم سازش سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا اختیار حاصل ہے لیکن کسی کے مذہبی معاملات میں خلل ڈالنے کا قطعاََ حق حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنے ضمنی الیکشن کی مہم چلا سکتی ہے، انتخابات ہو سکتے ہیں،بازاروں میں بے ہنگم ہجوم ہو سکتاہے تو جلوس کیوں نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک مہذب قوم ہے، ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کو ہم مقدم سمجھتے ہیں، مجالس و جلوس میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد ہماری قانونی، اخلاقی اور شرعی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین