سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )سابق وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ورکرز خواتین کو سیالکوٹ جیسے صنعتی شہر میں بنیا دی سہولیا ت فراہم نہ ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کی کفالت پوری طرح نہیں کر سکتی اور اس کو صحت جیسے اہم مسائل کا سامنا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے یوم مئی کے موقع پر نواحی گاوں میں خواتین کے جلسہ سے دوران خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکر ز خواتین کے بچوں کی تعلیم کو حضوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے کے سودمند شہری بن کر ملک قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔