• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان آنیوالے مسافروں کیلیےایس او پیز کے تحت انتظامات مکمل،ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے ملتان آنیوالے مسافروں کے لئے کورونا ایس او پیز کے تحت انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت گزشتہ روز انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،رانا اخلاق احمدخان اور محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،سب رجسٹرار کامران بخاری،سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن،ائر پورٹ منیجر،ایس پی کینٹ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ملتان ائر پورٹ پر کورونا ڈیسک قائم کرے گا۔تمام مسافروں کا ائرپورٹ پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ لیا جائے گا۔نیگیٹیو انٹی جن ٹیسٹ کے حامل مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔یہ مسافر گھروں پر دس دن کے لئے کورنٹائن رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پازیٹیو رزلٹ کے حامل مسافر کو ان کے ذاتی اخراجات پر ہوٹل میں کورنٹائن کیا جائے گا۔دس دن بعد ان مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ٹیسٹ رزلٹ نیگیٹیو آنے تک یہ مسافر کورونٹائن رہیں گے۔محکمہ صحت کا عملہ ان کی دیکھ بھال کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے اخراجات برداشت نہ کرنے والے مسافروں کو سرکاری کورنٹائن سنٹر میں ٹھہرایا جائے گا۔
تازہ ترین