• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکین صوبائی اسمبلی کا لیبر فیڈریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سیمیناراور کھلی کچہری کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)عالمی یوم مزدور کے موقع پر آل پاکستان لیبر فیڈریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ ، محمد اکرام اور طارق سبحانی ، یوسی چیئرمین محلہ اسلام آباد اورنگ زیب شاہ جی، نیاز احمد اور محمد ارشدکے علاوہ مزدوروں کے مقامی رہنماوں نے شرکت کی ۔ مقررین نے مزدوروں کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں سے ان کے حل کا مطالبہ کیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے مزدوروں کو نمائندگان نے یقین دلایا کہ ان کے تمام جائزہ مطالبات کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور مزدوروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ بعد ازاں اراکین صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ہاوس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور لوگوں کے مسائل سنیں۔
تازہ ترین