• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے 8 تا 15مئی شام 7 سے صبح 4 بجے تک آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

8 سے 15مئی تک دن کے اوقات میں تجارتی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسر ی جانب آج سے سعودی عرب کی تمام مساجد میں تراویح اور تہجد ساتھ ادا کی جائیں گی۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے مطابق تراویح، تہجد اور عشاء کا دورانیہ 30 منٹ کا ہوگا۔

ادھر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے میئر نے آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

آئرلینڈ میں کورونا سے ایک اور موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4906 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین