• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زویا ناصر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں جبکہ اس جوڑی کے ساتھ ان کا بہترین دوست یوٹیوبر شاہویر جعفری بھی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈوھلکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے منگیتر نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

زویا ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول رتن۔‘

اداکارہ نے دعا کی کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔‘

اُنہوں نے اپنے دوستوں کے لیے لکھا کہ ’میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے جس دن اُسے مجھے تُم سب سے ملوایا۔‘

دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی۔


واضح رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے۔

اس موقع پر جرمن یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین