• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کیلئے آواز بلند کی ہے، یرسٹر مرتضی وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا عالمی یوم صحافت پر کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لئے آواز بلند کی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں صحافیوں کی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے قربانیوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کے لیے جدوجہد اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایک عام آدمی سے لے کر صحافیوں کی بہبود پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد صحافت کا کسی بھی معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ  وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرکار صحافت کو دبانے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، لیکن اس کے باوجود سلیکٹیڈ سرکار کی نااہلیاں عیاں ہورہی ہیں۔

تازہ ترین