انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی، اس بار بھی فہرست میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی فہرست میں اس بار بھی پاکستان ٹیم کی چوتھی پوزیشن بر قرار ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹیم آسٹریلیا تیسرے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چھٹے نمبر ہے۔