• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی


برطانیہ میں 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔

برطانوی حکام نے 21 جون سے کورونا وائرس کی  پابندیوں میں بھی نرمی کا اعلان  کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1671 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 34.5 ملین اور دوسری ڈوز 15.3 ملین سے زائد افراد کو لگادی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے سبب اموات کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 538 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین