• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں کورونا مریضوں کی زندگی مصنوعی آکسیجن کے رحم و کرم پر آگئی، 24 گھنٹوں میں 3 سے 4 ہزار  سے زائد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ 3 لاکھ 68 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں دو بیٹیوں کی ماں کو منہ سے سانس دینے کی وائرل وڈیو نے تکلیف دہ صورت حال کی جھلک دنیا کو دکھادی۔

مدھیا پردیش میں فیملیز نے  آکسیجن سپلائی بند ہونے سے چار مریضوں کے ہلاک ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔

 بھارتی سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں کو وبا کا پھیلاو روکنے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دلی کو آج رات تک درکار آکسیجن فراہم کرنے کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب برطانیہ نے  ایک ہزار وینٹی لیٹرز دینےکا وعدہ کیا ہے۔

تازہ ترین